‫الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق خلاف ورزی: وزیر اعلیٰ KP اور دیگر رہنما 10 دسمبر کو طلب‬

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیسز میں سیاسی شخصیات کو دوبارہ طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، عمر ایوب کی اہلیہ، حذیفہ رحمان اور مرتضیٰ عباسی کو 10 دسمبر کو سماعت کے لیے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن عمر ایوب نشست: ن لیگ کا مضبوط امیدوار لانے پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا ہری پور میں اجلاس، عمر ایوب کی نشست پر مشاورت

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ہری پور میں عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی۔ اجلاس میں امیر مقام، سردار یوسف، پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، بابر نواز اور مرتضیٰ جاوید شریک ہوئے۔ پارٹی نے مضبوط امیدوار لانے پر اتفاق کیا۔

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نشست این اے 18 پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نشست پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 ہری پور پر ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ پولنگ 24 نومبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ اسکروٹنی اور اعتراضات کے لیے تاریخیں بھی جاری کردی گئیں۔

عمر ایوب شبلی فراز نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرریاں روک دی

پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی سماعت

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کی قوم سے معافی : سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پریس کانفرنس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف نے پہلی بار اعتراف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلط فیصلہ تھا، اور قوم سے باضابطہ معافی مانگی۔ اسد قیصر نے آئندہ وسیع مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی ضمانتیں خارج کردی

عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمر ایوب خان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں اور حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ فیصلہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین مقدمات میں ہوا۔ عمر ایوب کے وکلا اب لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]