آج سال کا سب سے چھوٹا دن، رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان اور شمالی نصف کرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی، جبکہ رجب المرجب 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے بھی واضح امکانات ہیں۔
ماہرین کی تنبیہ سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے احتیاط ضروری

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے — سردی کی وجہ سے خون کی شریانیں سکڑتی ہیں، بلڈ پریشر بڑھتا ہے، اور دل کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی، ملک بھر میں بادل اور سردی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی، بادل اور سردی میں اضافہ۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ گلگت بلتستان، سوات، کالام، ایوبیہ اور وادی نیلم برف کی سفید چادر میں لپٹ گئے، سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ۔
لا نینا کے اثرات : پاکستان میں سخت ترین سردی پڑنے کا امکان، ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال "لا نینا” کے باعث پاکستان کو غیر معمولی سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سیلاب متاثرین کے لیے سخت مشکلات متوقع ہیں۔ ماحولیاتی ادارے فصلوں، صحت، اور خوراک پر سنگین اثرات کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
کراچی کے موسم میں تبدیلی صبح خشک، رات میں خنکی

کراچی کے موسم میں تبدیلی شروع، صبح خشک اور رات میں خنکی محسوس ہو رہی ہے۔ سردیوں کی آمد کا اشارہ مل گیا۔
پاکستان میں سردی کا آغاز بارشوں اور برفباری سے موسم حسین

پاکستان میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے۔ ملک بھر میں برفباری، بارشوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سردی معمول سے پہلے اور زیادہ شدت والی ہوگی۔
کراچی بارش سے موسم خوشگوار، کالام اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کراچی بارش کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی۔