وینزویلا بحران اقوام متحدہ میں چھا گیا، امریکی کارروائی پر عالمی ردعمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وینزویلا پر امریکی کارروائی کے بعد شدید سفارتی کشیدگی دیکھنے میں آئی، امریکا نے نکولس مادورو کو غیرقانونی صدر قرار دیا جبکہ روس، چین اور پاکستان نے یکطرفہ فوجی کارروائی کی مخالفت کی۔
نیویارک: امریکی عدالت میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر فردِ جرم عائد

امریکی فیڈرل کورٹ نیویارک میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر فرد جرم عائد کر دی گئی، مادورو نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے خود کو اغوا شدہ اور اب بھی صدر قرار دیا۔
مادورو کی گرفتاری پر چین کا شدید ردعمل، امریکا سے فوری رہائی کا مطالبہ

چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
امریکی کارروائی، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نیویارک منتقل، تیل پر کنٹرول کا عندیہ

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی اسپیشل فورسز نے ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران حراست میں لے کر نیویارک منتقل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام وینزویلا میں منصفانہ اور محفوظ انتقالِ اقتدار کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران کاراکاس میں بجلی بند رہی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ مادورو پر نارکو دہشت گردی سمیت متعدد وفاقی الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے اس کارروائی کو اغوا قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر میں امریکی کمپنیوں کی دلچسپی کا بھی کھل کر اظہار کیا ہے۔
امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی ہے، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مکمل ہوا، جبکہ مزید تفصیلات آج مار اے لاگو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
ٹرمپ کا وینزویلا میں فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ ،خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں بڑا اضافہ

امریکی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں اہم بریفنگز دی گئی ہیں، جب کہ خطے میں امریکی فوجی تیاریوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ابتدائی فیصلہ کر چکے ہیں۔