پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کا حامی، علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے، پاک سعودی روابط، چین اور افغانستان سے متعلق مؤقف اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا۔
دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد روانہ ہو گئے، جہاں وہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025 کے ہائی لیول فورم میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم متعدد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں توانائی، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ ان کے ہمراہ اسحاق ڈار، اویس لغاری، عطا تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بحرین، بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے منامہ میں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے اہم ملاقات کی، جہاں انہیں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، سلامتی اور اعلیٰ سطح کے سفارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے بحرین کی قیادت کے گرمجوش استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تزویراتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب : بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کچھ عناصر امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔
اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ایس سی او کے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے جہاں روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سکیورٹی روابط پر اہم گفتگو متوقع ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی فورمز پر مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں غزہ صورتحال، خطے کی سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
استنبول : پاکستان اور عرب وزرائے خارجہ کی غزہ میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اجلاس اور لائحہ عمل پر غور

نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سمیت عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، اور تعمیرِ نو کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امن منصوبہ پر خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن خطے کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان آرمینیا سفارتی تعلقات کا آغاز، دونوں ممالک کے درمیان اہم اعلامیہ پر دستخط

پاکستان اور آرمینیا نے تیانجن میں تاریخی معاہدے کے ذریعے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلیے، جس سے دونوں ممالک میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور عالمی تعاون کے نئے دروازے کھل گئے۔
وزیر اعظم کا دورہ چین: شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ انویسٹمنٹ کانفرنس اور دوسری جنگ عظیم کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ دورہ پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سنگِ میل ہے۔