کال سینٹرز کے حوالے سے بڑا اقدام حکومت کا ملک گیر سطح پر اہم فیصلہ

ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان نے تمام کال سینٹرز کو لائسنس کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب بغیر لائسنس آپریٹ کرنے والے کال سینٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوامی صحت کی بڑی پیش رفت پارکس اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پارکس، کیفے اور عوامی مقامات کو نو اسموکنگ زون قرار دیتے ہوئے سگریٹ نوشی اور تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
پاک-امریکا تجارتی معاہدہ فیصلہ کن مرحلے میں، وزیر خزانہ واشنگٹن روانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات میں شریک ہوں گے، معاہدے کی ڈیڈ لائن یکم اگست 2025 مقرر ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی سنگِ میل: ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر باضابطہ دستخط اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک کی مخصوص برآمدی اشیاء پر درآمدی ٹیرف میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ افغان سفارتخانے […]
خالد مشعل کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ: پاکستان سے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

اسلام آباد: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خالد مشعل نے مولانا فضل الرحمان کو غزہ میں خوراک اور دواؤں کی شدید […]
’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر میں اچانک طوفانی ریلہ، سیاح موت کے منہ میں چلے گئے

بابوسر ٹاپ پر اچانک سیلابی ریلہ، 4 سیاحوں سمیت 5 افراد جاں بحق، درجنوں پھنسے رہے گلگت بلتستان: سوموار کی شام بابوسر ٹاپ کے قریب سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے سیاحوں کو اس بات کا اندازہ تک نہ تھا کہ پرسکون پہاڑی فضا چند لمحوں میں موت کا منظر بن جائے گی۔ موسم […]
الیکٹرک گاڑیوں پر نئی ٹیکس لیوی عائد، ایف بی آر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت نے انرجی وہیکل لیوی نافذ کر دی، پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر اضافی بوجھ اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے نئی "انرجی وہیکل لیوی” نافذ کر دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے جاری کر دیا ہے۔ […]
بارشوں کی تباہی جاری، ملک بھر میں مون سون اسپیل سے مزید 37 اموات

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا تباہ کن اسپیل شروع ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 37 افراد جان سے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی موسلادھار بارشوں میں پنجاب میں مختلف حادثات میں 30 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے، خیبرپختون خوا میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے […]
اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

جیسمین منظور کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ، سابق شوہر پر تشدد کا الزام، آنکھ کی سوجن والی تصویر شیئر کر کے انصاف کی اپیل
توہینِ مذہب مقدمات پر بڑا فیصلہ: اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی شفاف تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی حکومت 30 دن کے […]