پی ڈی ایم اے پنجاب بارش برفباری الرٹ، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، مری اور گلیات میں سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
پنجاب میں بارش اور برفباری، لاہور سردی کی لپیٹ میں

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے مزید بارش، برفباری اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سیلابی پانی: 48 گھنٹوں میں دریا کا بہاؤ معمول پر آنے کی امید

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے جا رہا ہے اور 48 گھنٹوں میں دریا کا بہاؤ معمول پر آنے کی امید ہے۔
دریائے ستلج میں سیلاب نے پاکپتن کو متاثر کیا، ہزاروں افراد بے گھر

بھارت کے پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں سیلاب آیا، پاکپتن میں 23 گاؤں ڈوب گئے اور 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔
جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ، انتظامیہ نے فوری انخلا کا حکم دیا

جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا، انتظامیہ نے فوری طور پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
شدید بارشوں کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے پنجاب کا وارننگ الرٹ، کلاؤڈ برسٹنگ اور سیلاب کا خدشہ

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل سب سے زیادہ طاقتور ثابت ہوسکتا ہے جس کے باعث بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 320 سے تجاوز کرگئی ہے جہاں بونیر اور باجوڑ شدید متاثرہ علاقے ہیں۔ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ باجوڑ میں سیلابی ریلے کئی گاؤں بہا لے گئے۔ گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
6th طاقتور مون سون اسپیل دستک دینے کو تیار، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے چھٹے طاقتور اسپیل کے باعث 4 سے 7 اگست کے دوران شدید بارشوں، اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے خدشے پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، شمالی و جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع متاثر ہوں گے۔
پنجاب میں مون سون بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ تونسہ میں دریائے سندھ پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔