سوست ڈرائی پورٹ پاک چین تجارت اور گلگت بلتستان کی خوشحالی کا ضامن

سوست ڈرائی پورٹ نے گزشتہ سال 22 ارب روپے کا ریونیو پیدا کیا جبکہ حکومت نے مقامی عوام کے لیے 4 ارب روپے کے ٹیکس ریلیف کا اعلان کر کے معاشی سرگرمیوں کو نیا رخ دے دیا ہے۔
گلگت بلتستان میں زلزلہ: غذر، ہنزہ اور نگر میں شدید جھٹکے، خوف و ہراس

گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ، شدید سردی کی لہر متوقع

این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش، برفباری اور شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں 5 سے 7 دسمبر تک بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مسلسل سرد اور خشک موسم سے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ گلگت بلتستان، سوات، کالام، ایوبیہ اور وادی نیلم برف کی سفید چادر میں لپٹ گئے، سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ۔
الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کا صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے شفافیت اور غیرجانبداری یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کے تمام مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رکھنا اور عوامی اعتماد بحال کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں نئی بھرتیاں، تقرریاں، تبادلے یا ترقیوں پر پابندی ہوگی، جب تک کمیشن سے پیشگی اجازت نہ لی جائے۔ اسی طرح نئے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی الاٹمنٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیاسی حلقے اس اقدام کو الیکشن کمیشن کا جرات مندانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں جو شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، تاہم بعض سرکاری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے روزمرہ امور متاثر ہو سکتے ہیں۔
لا نینا کے اثرات : پاکستان میں سخت ترین سردی پڑنے کا امکان، ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال "لا نینا” کے باعث پاکستان کو غیر معمولی سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سیلاب متاثرین کے لیے سخت مشکلات متوقع ہیں۔ ماحولیاتی ادارے فصلوں، صحت، اور خوراک پر سنگین اثرات کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس اور عملے سمیت 5 اہلکار شہید

گلگت بلتستان کے علاقے ہوڈور کے قریب پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 2 میجرز سمیت 5 بہادر اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قوم شہداء کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔
وزیراعظم سے گلگت بلتستان میں گلوف کی پیشگی اطلاع دے کر 300 جانیں بچانےوالے چرواہے وصیت خان و دیگرکی ملاقات

گلگت بلتستان کے چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان نے حاضر دماغی سے 300 سے زائد انسانی جانوں کو گلیشیئر پھٹنے کے خطرے سے بچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان بہادر چرواہوں کو اسلام آباد بلا کر خراجِ تحسین پیش کیا اور فی کس 25 لاکھ روپے انعام دیا۔