قومی و پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات سخت سیکیورٹی کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہوئے جو شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے جنہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ ملوث ہونے پر سزائیں دی گئی تھیں۔
ہری پور ٹریفک حادثہ، رکشہ اور منی ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ہری پور ٹریفک حادثہ میں رکشہ اور منی ٹرک کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق، علاقہ سوگوار۔
مسلم لیگ ن عمر ایوب نشست: ن لیگ کا مضبوط امیدوار لانے پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ہری پور میں عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی۔ اجلاس میں امیر مقام، سردار یوسف، پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، بابر نواز اور مرتضیٰ جاوید شریک ہوئے۔ پارٹی نے مضبوط امیدوار لانے پر اتفاق کیا۔