قومی و پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری

13 نشستوں پر ضمنی انتخابات ، پنجاب میں پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

قومی و پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری، پنجاب میں پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر

فیصل آباد(رئیس الاخبار) :— ملک بھر میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سخت سیکیورٹی کے ساتھ شروع ہوگیا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
یہ نشستیں بنیادی طور پر اُن اراکین کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھیں جنہیں 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ ملوث ہونے پر سزائیں سنائی گئی تھیں۔

قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر مقابلہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ووٹرز اپنے نئے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب پہلی بار انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ ان کا مقابلہ بابر نواز سے ہے۔

این اے 96 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد بلال بدر چوہدری انتخاب لڑ رہے ہیں، جو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے بھائی ہیں۔

این اے 104 میں مسلم لیگ (ن) نے دانیال احمد کو میدان میں اتارا ہے، جن کا مقابلہ 3 آزاد امیدواروں سے ہے۔ دانیال احمد سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے بیٹے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 لاہور کی نشست پر ان کے نواسے چوہدری ارسلان مد مقابل ہیں جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے حافظ میاں نعمان امیدوار ہیں۔

این اے 143 ساہیوال میں ن لیگ کے محمد طفیل جٹ اور آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ اور مسلم لیگ (ن) کے محمود قادر لغاری اہم امیدواروں میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ

پنجاب اسمبلی کے حلقہ جات پی پی 79 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ میں بھی پولنگ جاری ہے۔

پی پی 88 میانوالی میں (ن) لیگ کے امیدوار آزاد علی تبسم 9 آزاد امیدواروں کے خلاف میدان میں ہیں۔
پی پی 115 میں محمد طاہر پرویز، پی پی 116 میں سینیٹر رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار، جبکہ پی پی 203 میں محمد حنیف جٹ، آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔

20 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

افغانستان سے تجارت ممکن نہیں: دفتر خارجہ
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کی میڈیا بریفنگ

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پاک فوج کے جوان انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات رہے گے، جبکہ باقی مقامات پر وہ بطور تیسرے درجے کی فوری ریسپانس فورس موجود رہیں گے۔

فوج اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف امن و امان برقرار رکھنے، ووٹرز کے تحفظ اور قانون کی پاسداری پر توجہ دیں۔ فوج کو ووٹرز کو روکنے، ٹرن آؤٹ متاثر کرنے یا پولنگ عمل میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔

عوام کا جوش و خروش

پولنگ کے آغاز کے ساتھ ہی متعدد حلقوں میں ووٹرز کا معقول رش دیکھا گیا، جب کہ خواتین اور بزرگ شہری بھی بھرپور طریقے سے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

13 نشستوں پر ضمنی انتخاباتی نتائج پولنگ کے مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری طور پر آنا شروع ہوں گے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]