وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی: افغان قیادت کو کہوں گا حملے بند کریں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وہ افغانستان گئے تو افغان قیادت کو واضح طور پر بتائیں گے کہ ہم پختون، مسلمان اور پڑوسی ہیں، اس لیے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے عشق ہمارا ایمان ہے اور ہماری وفاداری صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔ ڈیفنس کاریسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے اور اگر صوبے کو اعتماد میں لیا جائے تو مسائل تیزی سے حل ہوسکتے ہیں۔