• Contact Us
  • About Us
اتوار, 7 دسمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی: افغان قیادت کو کہوں گا حملے بند کریں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 23, 2025
in تازه ترین, سیاست
وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا افغان پالیسی اور سیکیورٹی امور پر بیان

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی ڈیفنس کاریسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی: افغان قیادت کو کہوں گا حملے بند کریں، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، ہم پختون بھی ہیں، مسلمان بھی اور پڑوسی بھی

پشاور (رئیس الاخبار) :— وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وہ افغانستان گئے تو وہاں واضح طور پر کہیں گے کہ "ہم پختون بھی ہیں، مسلمان بھی اور پڑوسی بھی، اس لیے پاکستان پر حملے بند کریں”۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے عشق کرتے ہیں اور ہماری وفاداری کا مرکز صرف پاکستان ہے۔

ڈیفنس کاریسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر افغان قیادت ہماری بات نہ مانے تو پھر ہمارے پاس بھی جواز موجود ہوگا۔ "پاکستان ہم سے ہے اور ہم پاکستان سے ہیں۔ بعض پالیسیوں پر اعتراض ضرور ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ پالیسیوں میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور

ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے لیڈر ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور ہر مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وانا آپریشن میں آئی جی کو مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی، جبکہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد حملے کی سخت مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کو اعتماد میں لے کر مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ "میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور وقت آیا تو ہم صرف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔”

فوج، پولیس اورسویلین شہدا میں کوئی تفریق نہیں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ شہدا کیلئے احترام رکھا ہے۔ کرم کے شہید جوانوں کے جنازے میں بھی شرکت کی۔ دہشت گردی کی صورتحال کے تناظر میں انہوں نے موجودہ آئی جی کے کام کو سراہا اور کہا کہ صوبے کے سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

پولیس کے لیے جدید آلات، فرانزک لیب کی منظوری

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے بتایا کہ کےپی پولیس کیلئے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اسپیشل برانچ کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی حاصل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "وفاق واجبات ادا کرے تو ہم پولیس، صحت اور دیگر شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔” ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے میں فرانزک لیب قائم کی جائے گی اور تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان ضروری ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے نئی اور جامع پالیسی بنانا ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ذات پر کبھی تنقید نہیں کرتے، تاہم غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔

شہدا کے اہلخانہ کیلئے پیکیج، صوبائی قانون سازی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آپریشنز کے دوران قربانیاں دینے والوں کا اعتماد بحال ہونا ضروری ہے۔ "جن کے گھر تباہ ہوئے ان سے چار لاکھ کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ اعتماد بحال ہوگا تو ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔”

صوبائی حکومت نے اعلان کیا کہ:

دہشت گردوں کو سزا دینے کیلئے صوبائی قانون سازی کی جائے گی

سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ شہدا کے معاوضے پنجاب کے برابر کیے گئے

طورخم سرحد کی بندش کے دوران کھڑے ٹرک اور متاثرہ تجارتی سرگرمیاں
طورخم سرحد کی بندش سے افغانستان کو ایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والے دو جوانوں کے لیے خصوصی پیکیج منظور

"افغانستان جانے کے معاملے پر غلط بیانی کی وضاحت ضروری”

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہا کہ بعض بیانات غلط انداز میں پیش کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے محمد جلال کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے اور بارڈر پر تعینات افسروں کے اثاثے بھی سامنے آنے چاہئیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ "سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کوئی ایسا اقدام نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام کو تکلیف ہو۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا واحد آپشن ہے اور اسے ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔”

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ملاقات!

وزیراعلیٰ نے تمام صحافیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر… pic.twitter.com/MGOwoMqYPN

— Government of KP (@GovernmentKP) November 21, 2025
Tags: Afghanistan RelationsCM KPCounterterrorismKhyber PakhtunkhwaKP PoliceNational Action PlanPakistan SecuritySohail AfridiTerrorismافغان تعلقاتافغانستانپاکستانخیبر پختونخوا امندہشت گردی، کےپی پولیسسہیل آفریدیصوبائی حکومتنیشنل ایکشن پلانوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
Previous Post

صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 چھکوں کا ریکارڈ بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس، نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بریفنگ

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید
بریکنگ نیوز

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ سمندری طوفان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور
بریکنگ نیوز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان
پاکستان

پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان ، 2روزہ سرکاری دورے میں 15 معاہدوں پر دستخط

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات
بریکنگ نیوز

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف سے ملاقات، پاک کرغیزستان روابط مزید مضبوط

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
جی ایچ کیو آرمی چیف سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر اور بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقاتیں
تازه ترین

جی ایچ کیو آرمی چیف کی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر اور بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے ملاقاتیں

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 3, 2025
پی آئی اے نجکاری کے متعلق کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات
تازه ترین

پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات، شفاف عمل اور لائیو بِڈنگ کا اعلان

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 3, 2025
Next Post
شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس، نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بریفنگ

Comments 1

  1. پنگ بیک: بدل دو نظام لاہور حافظ نعیم الرحمٰن کا اجتماع عام سے خطاب
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025 کا نیا شیڈول اور آن لائن اپلائی گائیڈ

    ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    1165 shares
    Share 466 Tweet 291
  • پاکستان میں ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل لاہور، فیصل آباد سے نئی روانگیاں

    666 shares
    Share 266 Tweet 167
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1398 shares
    Share 559 Tweet 350
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم خرابی نے لائسنس لینے والوں کی مشکلات بڑھا دیں

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • راولپنڈی الیکٹرک بس سروس کل شروع ہوگی 45 بسیں روٹس پر رواں

    627 shares
    Share 251 Tweet 157
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar