یو اے ای پر حملے: وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت، امارات سے اظہارِ یکجہتی
اسلام آباد: شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں شیخ محمد بن زاید النہیان کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اماراتی بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جنگ بندی کا احترام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات کو مؤثر سفارتی موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملے رپورٹ ہوئے تھے۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز داغے گئے، تاہم دفاعی نظام نے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یو اے ای کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
دوسری جانب ایران کے میڈیا نے یو اے ای پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس صورتحال کی ذمہ داری امریکی اقدامات پر عائد ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق حالیہ پیش رفت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ عالمی سطح پر امن کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
Pakistan strongly condemns the missile and drone attacks on civilian infrastructure in the United Arab Emirates last night. I express full solidarity with His Highness @MohamedBinZayed. Pakistan stands firmly with our Emirati brothers and sisters as well as with the Government of…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 5, 2026