وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین بزنس کمیونٹی سے خطاب پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں شراکت داری بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد نوجوان آبادی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے، جسے جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند تربیت کے ذریعے عالمی معیشت کا فعال حصہ بنایا جا رہا ہے۔
آئندہ ہفتے شہبازشریف کا سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع ، دفاعی، معاشی اور سفارتی تعلقات میں نئے باب کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ دفاعی، معاشی اور سفارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔