قازقستان کے صدر کا دورہ پاکستان وزیراعظم ہاؤس میں پروقار تقریب

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے بعد اسحٰق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ ، یورپی یونین کے ساتھ ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ شیڈول

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بیلجیئم روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 19 سے 21 نومبر تک یورپی یونین کے ساتھ ساتویں پاکستان–ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ڈائیلاگ 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لے گا۔ اسحٰق ڈار برسلز میں ای یو انڈو–پیسیفک وزارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے اور یورپی یونین کے متعدد سینئر حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دورے سے تجارت، جی ایس پی پلس، سرمایہ کاری اور سیاسی مشاورت کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اس سے قبل ڈار نے ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے دوران روس، چین، قطر، تاجکستان، ازبکستان اور کرغیزستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
بھارت افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے،بھارتی وزیر خارجہ کی افغان وزیرخارجہ سے ملاقات

بھارت نے تین سال بعد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اعلان کیا کہ کابل میں موجود "تکنیکی مشن” کو اب سفارتخانے کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ طالبان کے ساتھ تعلقات میں نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد جنوبی ایشیا میں سفارتی توازن میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں۔