احتجاج جاری رکھو، مدد راستے میں ہے، صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام

صدر ٹرمپ نے ایران میں احتجاج کے دوران ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام دیتے ہوئے مذاکرات منسوخ اور مدد کا اعلان کر دیا۔
ایران میں احتجاج، امریکی دھمکیوں پر چین کا دوٹوک مؤقف، طاقت کے استعمال کی مخالفت

ایران میں احتجاج اور امریکی فوجی دھمکیوں پر چین نے طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے مذاکرات اور سیاسی حل پر زور دے دیا۔
امریکا کے حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر کسی بھی قسم کا فوجی حملہ کیا گیا تو اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے اور بحری جہاز اس کے جائز اہداف ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے مطابق ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
ایران میں احتجاج: انتہائی حالات میں آیت اللہ خامنہ ای کا پلان بی روس منتقلی کی تیاری

رپورٹس کے مطابق ایران میں بڑھتے ہوئے احتجاج اور حکومتی دباؤ کے پیشِ نظر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ’’پلان بی‘‘ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت انتہائی حالات میں وہ روس منتقل ہو سکتے ہیں۔
ایران میں مظاہرین پر تشدد ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کی ایران کو انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ یا تشدد کے ذریعے ہلاکتیں ہوئیں تو امریکا مداخلت کرے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہنگائی، معاشی بدحالی اور کرنسی بحران کے خلاف گزشتہ تین برس کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک جاری ہے۔