احتجاج جاری رکھو، مدد راستے میں ہے، صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام

صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

احتجاج جاری رکھو، مدد راستے میں ہے، صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام، ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے دوران پہلی بار ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کرتے ہوئے مظاہرین کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیا، جس میں انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران کے محبِ وطنو! احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو، مدد راستے میں ہے۔‘‘

ایران میں احتجاج، امریکی دھمکیوں پر چین کا دوٹوک مؤقف، طاقت کے استعمال کی مخالفت
ایران اور امریکا کشیدگی پر چین کا سفارتی مؤقف

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’’قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ رکھو، انہیں اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں اور یہ اس وقت تک بحال نہیں ہوں گے جب تک ایرانی حکومت مظاہرین کا قتلِ عام بند نہیں کرتی۔

صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ مظاہرین میں شامل بعض شرپسند عناصر سے امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ان کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی ایسی فون کالز بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جن میں پولیس اور مظاہرین پر فائرنگ کے احکامات دیے گئے۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر سے ایران بھر میں حکومت مخالف احتجاجات شدت اختیار کر چکے ہیں، جن کے دوران ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اور تشویشناک اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام سے قبل صدر ٹرمپ خبردار کر چکے ہیں کہ اگر مظاہرین کی ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف بڑا فوجی حملہ کر سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی عوام کو براہِ راست پیغام ایران کی داخلی صورتحال میں ایک نئی اور خطرناک سفارتی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]