جغرافیے اور سیکیورٹی چیلنجز کے باعث بڑے پیمانے پر بلوچستان میں فوجی تعیناتی ناگزیر ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں بلوچستان کی صورتحال اور بلوچستان میں فوجی تعیناتی پر خطاب کرتے ہوئے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع اور دشوار گزار جغرافیے کے باعث وہاں بڑے پیمانے پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اسمگلنگ، علیحدگی پسند عناصر، دہشت گردی اور احساسِ محرومی کے بیانیے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ سرداری نظام اور جرائم پیشہ گروہوں نے صوبے کے وسائل کو نقصان پہنچایا ہے۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی کی سفارشات: بارہ ربیع الاول پر پارلیمانی وفد کو روضۂ رسول ﷺ بھیجا جائے گا

قومی اسمبلی کے پارلیمانی وفد کو روضۂ رسول ﷺ زیارت کے لیے تیار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزارت مذہبی امور کو تحریری سفارشات ارسال کی ہیں کہ ہر سال بارہ ربیع الاول کے موقع پر دس رکنی پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ بھیجا جائے تاکہ وفد روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے اور پاکستانی عوام کی جانب سے درود و سلام پیش کرے۔ وفد کے قیام، خوراک، رہائش، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولتیں بھی سرکاری ذمہ ہوں گی۔

قومی و پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری

13 نشستوں پر ضمنی انتخابات ، پنجاب میں پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات سخت سیکیورٹی کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہوئے جو شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے جنہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ ملوث ہونے پر سزائیں دی گئی تھیں۔

شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب: دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں،طالبان ٹی ٹی پی کو لگام دیں

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے افغان طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سالہ مہمان نوازی کا صلہ دنیا دیکھ رہی ہے۔ شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا۔

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری

اسلام آباد میں قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق ترمیم سے چیف جسٹس کے تقرر سے متعلق ابہام ختم ہوگیا۔ بلاول بھٹو نے اسے “میثاقِ جمہوریت کی تکمیل” قرار دیا، جبکہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

پاکستان کا پارلیمانی نظام ، پارلیمنٹ ، سینٹ ،قومی اسمبلی کیا ہیں ؟ مکمل وضاحت

پاکستان کا پارلیمانی نظام — قومی اسمبلی اور سینیٹ کی عمارت کا منظر

پاکستان کی پارلیمنٹ، جسے مجلسِ شوریٰ کہا جاتا ہے، عوام اور صوبوں کی نمائندہ اعلیٰ قانون ساز ادارہ ہے۔ یہ دو ایوانوں—قومی اسمبلی اور سینیٹ—پر مشتمل ہے۔ قومی اسمبلی عوام کے ووٹ سے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہے جبکہ سینیٹ صوبوں کی مساوی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ نظام عوامی شمولیت، جمہوریت کے تسلسل اور وفاقی توازن کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم سمیت 25 فیصد اراکین قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس میں غیر حاضر، رپورٹ

قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس میں غیر حاضر خالی نشستیں — فافن رپورٹ

فافن کی تازہ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سمیت قومی اسمبلی کے تقریباً ایک چوتھائی ارکان 19ویں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 82 ارکان نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی جبکہ وزراء کی غیر حاضری کو حکومتی سنجیدگی کے فقدان سے تعبیر کیا گیا۔ خواتین ارکان کی شرکت مردوں سے بہتر رہی۔

سینئر صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بدسلوکی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بدسلوکی : قومی اسمبلی اجلاس میں صحافیوں کا آؤٹ

اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ رپورٹرز کا مؤقف ہے کہ اڈیالہ جیل میں سوال پوچھنے پر عمران خان نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اعجاز احمد کے خلاف سخت مہم بھی شروع ہوگئی۔ ایوان میں اسپیکر ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں کے مؤقف کو اہم قرار دیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی اعجاز احمد کی حمایت کی۔ بعدازاں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں صحافیوں کے تحفظ اور نفرت انگیز مہم کی مذمت کی گئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پاکستان میں سیاست اور صحافت کے تناؤ کو نمایاں کر دیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]