‫ 1.2 ارب ڈالر قسط کی راہ ہموار، پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ اس ہفتے متوقع، وزیر خزانہ ‬

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ اس ہفتے متوقع، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ رواں ہفتے طے پانے کی امید ہے، جس کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط کا اجراء ممکن ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات تعمیری ماحول میں ہوئے ہیں جبکہ پی آئی اے نجکاری، بجلی کمپنیوں کی فروخت اور گرین بانڈ اجراء پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے اعتماد بحالی کا اشارہ ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل کو گرا کر اسکائی اسکریپر تعمیر کرنے پر غور

پاکستانی حکومت کا روزویلٹ ہوٹل

حکومتِ پاکستان نے نیویارک میں واقع اپنے تاریخی اثاثے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس عمارت کو مسمار کر کے نئی فلک بوس عمارت (اسکائی اسکریپر) تعمیر کرنے کا امکان زیرِ غور ہے، جو آئی ایم ایف معاہدے کے معاشی تقاضوں کا حصہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب، ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسائل کا حل چاہتے ہیں

لندن میںشہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کرتے ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ معرکۂ حق میں دشمن کو سبق سکھایا اور اب فائر بندی کے بعد خطے میں امن، مذاکرات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام تنازعات کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، غزہ میں انسانی بحران اور ملکی معیشت کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان دفاع کے ساتھ ساتھ امن، ترقی اور سرمایہ کاری پر فوکس کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب : سعودی ایف-15 لڑاکا طیاروں کا حصار میں لے کر شاندار استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب پر ایف-15 طیاروں کے حصار میں شاندار استقبال

وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کا شاندار آغاز ہوا، جب سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے ان کے طیارے کو گھیر کر منفرد استقبال کیا۔ ریاض ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح کی تقریب اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ وفد میں اہم وزراء اور شخصیات شامل تھیں۔ اس دورے میں توانائی، سرمایہ کاری، دفاع اور خطے کے امن و استحکام جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئیں گے، جو پاک-سعودی تعلقات کو نئی جہت دینے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

این ایف سی ایوارڈ پر سوالات: مون سون تباہی نے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو بے نقاب کر دیا

این ایف سی ایوارڈ پر سوالات – پاکستان میں وسائل کی منصفانہ تقسیم

پاکستان میں مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی تباہی نے ایک بار پھر این ایف سی ایوارڈ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ صوبوں کو ملنے والے وسائل کے مؤثر استعمال اور مقامی حکومتوں کے کردار پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ‫11واں قومی مالیاتی کمیشن‬‬ تشکیل دے دیا

صدر آصف علی زرداری ‫11واں قومی مالیاتی کمیشن‬ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کا اعلان کیا، جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان قابل تقسیم وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے نیا فارمولہ طے کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے مالی ڈھانچے اور صوبائی خودمختاری کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ – فی تولہ 2000 روپے مہنگا

"سونے کی قیمت میں اضافہ – پاکستان اور عالمی مارکیٹ ریٹ اپڈیٹ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دو روز بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے ہوگیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 20 ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]