معیشت درست سمت میں گامزن، معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھ رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور حکومت معاشی استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، زرعی شعبے کے لیے مراعات اور برآمدات کے فروغ کے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔

18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 2026-27 پیش، تنخواہوں، پنشن 7 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں ریلیف

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2026-27 کے لیے 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم از کم اجرت میں اضافے، دفاع، ترقیاتی منصوبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریلیف کی تجاویز شامل ہیں۔

قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2026-27 کے 3669 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت

قومی اقتصادی کونسل (NEC) نے مالی سال 2026-27 کے لیے 3669 ارب روپے کے قومی ترقیاتی بجٹ اور 4 نکاتی قومی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صحت، تعلیم، روزگار، آبادی میں اضافے پر قابو پانے اور برآمدات پر مبنی معیشت کو قومی ترجیحات قرار دیا۔

ایف بی آر نان فائلرز کے خلاف کارروائی، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کو نوٹسز جاری ہوں گے

ایف بی آر نان فائلرز کے خلاف کارروائی

ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی اور دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ یکم اکتوبر 2026 سے بڑے پیمانے پر نوٹسز اور تحقیقات شروع ہونے کا امکان ہے۔