ٹرمپ کا غزہ امن سربراہی اجلاس سے خطاب، معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا شکریہ،شہبازشریف کو خطاب کی دعوت

ٹرمپ کا غزہ امن سربراہی اجلاس سے خطاب ,شہباز شریف کو خصوصی خطاب کی دعوت

شرم الشیخ میں منعقدہ تاریخی غزہ امن معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، السیسی، اردوان، امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
اس معاہدے سے برسوں کی جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ “ہم نے جنگ نہیں، امن جیتا ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقیقی مستحق ہیں۔”

غزہ کے لیے امدادی جہازوں کا قافلہ محصور، اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو گھیر لیا، متعدد کشتیوں پر حملے اور کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ ریڈکراس نے امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں جبکہ عالمی سطح پر اسرائیل کو سخت تنبیہات دی جا رہی ہیں۔ اس قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔

فلسطین کی اقوام متحدہ شمولیت: ایک تاریخی قرارداد کی منظوری

فلسطین کی اقوام متحدہ شمولیت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی اقوام متحدہ شمولیت کے لیے ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس کے حق میں 145 ووٹ آئے۔ یہ قرارداد فلسطین کی سفارتی موجودگی کو مضبوط بنانے اور عالمی فورمز پر اس کی آواز کو بلند کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔

اسرائیلی توسیعی منصوبوں کو روکنےکیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے،شہباز شریف کا عرب-اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب

شہباز شریف کا عرب-اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب، ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے دوحہ عرب-اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور قطر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام پر مظالم انسانیت کے خلاف جرم ہیں، جنہیں روکنا ناگزیر ہے۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس: اسرائیل کو جارحیت کیلئے جواب دہ ٹھہرانے کا متفقہ مطالبہ

دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس ،اسرائیل جاریئت کا جواب دہ

دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مسلم ممالک نے پہلی بار متفقہ مؤقف اختیار کیا۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ گریٹر اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

قطر کا ایک روزہ دورہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، حالیہ اسرائیلی حملے پر اظہار یکجہتی

شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات,قطر سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کا ہنگامی دورہ کر کے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور برادر ملک کے عوام و قیادت سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیل کا قطر دوحہ حملہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ محفوظ رہےجبکہ انکے بیٹے اور معاون شہید

دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں خلیل الحیہ محفوظ، 6 افراد شہید

دوحہ — قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ محفوظ رہے، تاہم ان کے بیٹے اور معاونین سمیت کم از کم 6 افراد شہید ہوئے۔ یہ حملہ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی کے دوران کیا گیا، جس سے خطے میں شدید سفارتی اور عسکری بحران پیدا ہو گیا۔ قطر، ایران، ترکی اور دیگر عرب ممالک نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی۔

غزہ کی صورتحال اسرائیلی حملوں میں مزید 75 فلسطینی شہید، بھوک نے 10 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا

غزہ کی صورتحال اسرائیلی حملوں اور بھوک سے متاثر فلسطین

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور بھوک کے سبب انسانی بحران شدید ہو گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 85 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بچے اور امداد کے متلاشی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر 62,895 افراد شہید اور ایک لاکھ 58,895 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہری بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں، ہسپتال اور طبی مراکز محدود وسائل کے باعث دباؤ کا شکار ہیں، اور بچوں کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری امداد کی اپیل کر رہی ہیں۔ عالمی برادری کی بروقت مداخلت کے بغیر اس المیے کے اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

گریٹر اسرائیل منصوبہ پاکستان مسترد کرتا ہے، اسحٰق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، گریٹر اسرائیل منصوبہ پاکستان مسترد کرتا ہے

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطین میں انسانی المیہ روکنے اور فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]