تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ،پاکستان کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے :قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا
راولپنڈی (رئیس الاخبار) :— تین ملکی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی، جہاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بمقابلہ زمبابوے کھیلا جائے گا۔
تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی کی تقریبِ میں تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور سیریز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے اور یہ ٹرائی نیشن سیریز آنے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین کو ہائی اسپیڈ اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی کے دوران سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ اگرچہ ان کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹی20 فارمیٹ بالکل مختلف ڈائنامکس رکھتا ہے اور سری لنکا نئی حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کچھ کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں لیکن امید ہے کہ جلد بحال ہو جائیں گے۔
سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں شائقین کرکٹ کو مسلسل تین ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
Revised schedule 📢
🏏 T20I tri-nation series to begin on 18 November
🏟️ Rawalpindi Cricket Stadium
Read more ➡️ https://t.co/5ZsfgPNXHO#PAKvSL | #PAKvZIM pic.twitter.com/hnKadesbTH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2025
One Response