انڈر18ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دیدی۔ سیچوان میں کھیلے گئے فائنل میں جاپان نے فائنل میں پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی،قومی ٹیم جاپان کیخلاف ایک گول بھی نہ کر سکی۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں ناقابل شکست رہا تھا۔پہلے میچوں میں پاکستان نے میزبان چین کو دو ایک، بنگلہ دیش کو چھ تین، سری لنکا کو نو صفر اور ہانگ کانگ کو آٹھ صفر سے ہرایا تھا۔
پاکستان سیمی فائنل میں ملائیشیا کو پنیلٹی شوٹ آؤٹس پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔
اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹیم نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔