اسلام آباد خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،امریکی سفارت خانہ
اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر (Natalie Baker) نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا:
"آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔”
نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کی سخت مذمت کرتا ہے اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
اسلام آباد خودکش دھماکہ
آج صبح اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں ضلع کچہری کے قریب پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری مبینہ طور پر بھارتی اسپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی "فتنۃ الخوارج” نے قبول کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری کے اندر داخل نہیں ہو سکا، جس پر اس نے موقع ملنے پر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فوری ردِعمل اور دھماکے پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی مثبت علامت ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے تعاون کو تقویت مل سکتی ہے۔
The United States stands in solidarity with Pakistan in the struggle against terrorism. Our condolences to the families of those who lost their lives in today’s senseless attack. We wish a swift recovery to those injured. We condemn this attack and all forms of terrorism and…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 11, 2025










