عالمی طبی جریدے نے یو ایس ایڈ پر پابندی کے نتیجے میں ایک کروڑ 40 لوگ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کردیا۔ دی لینسٹ کا کہنا ہے کہ 2030ء تک 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ بچوں کی اموات اموات ہوسکتی ہیں۔
طبی جریدے ’’دی لینسٹ‘‘ نے یو ایس ایڈ پر پابندی کے نقصانات کا تخمینہ جاری کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایڈ پر پابندی سے 2030ء تک ایک کروڑ 40 لاکھ لوگ ہلاک ہوجائیں گے، اس عرصے میں 5 سال سے کم عمر کے 45 لاکھ بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
طبی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یو ایس ایڈ نے عالمی صحت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا، 20 برس میں یو ایس ایڈ کی فنڈنگ سے 9 کروڑ 10 لاکھ اموات روکنے میں مدد ملی، یو ایس ایڈ نے 3 کروڑ سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے میں مدد کی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ سمیت دیگر اداروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔