وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور پی ٹی آئی کے ہر بیانیے کو جھوٹ پر مبنی ثابت کیا جا چکا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شروع دن سے لوگوں کی تضحیک اور کردار کشی ان کی پہچان رہی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا عالیہ حمزہ کے بارے میں لب و لہجہ نہایت مضحکہ خیز تھا۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور جب بھی آتے ہیں ملاقات کیے بغیر بھاگ جاتےہیں۔خیبرپختونخوا میں کرپشن کی نئی داستانیں روزانہ سامنے آ رہی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کی جانب سے پیرا فورس کا قیام خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پنجاب سے ترقی کا عمل سیکھنے کے لیے ویلکم کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔