پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے وہ ایمرجنسی کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر کی شکایت ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں معدے میں جلن اور درد بھی ہے، تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔