یمن میں امن کے لیے پاکستان کا سعودی کوششوں کی حمایت، یمنی فریقین کو بھی یکطرفہ اقدام سے گریز رہنے کی ہدایت، جس سے ملک کی صورتحال مزید کشیدہ ہو
پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی سفارتی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کے تعمیری کردار کو بھی سراہتا ہے۔
پاکستان کا سعودی کوششوں کی حمایتی بیان میں یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام یمنی فریقین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں جس سے ملک کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

دفتر خارجہ نے تمام یمنی فریقوں پر زور دیا کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر جامع، پائیدار اور مذاکراتی سیاسی حل کے لیے تعمیری اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں، تاکہ یمن کو دیرپا امن کی راہ پر ڈالا جا سکے۔
پاکستان کا سعودی کوششوں کی حمایت کے ساتھ یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ سفارتی کوششیں نہ صرف ملک میں پائیدار امن کے قیام کا سبب بنیں گی بلکہ یمنی عوام کو درپیش انسانی بحران اور مشکلات کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کی صورت میں سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ یمن میں سیاسی بحران اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب جنوبی علیحدگی پسندوں کی مرکزی جماعت، سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC)، نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو عدن میں اس کے ہیڈکوارٹر سے بے دخل کر دیا اور جنوبی علاقوں کے بڑے حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا۔
جمعے کے روز متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک بیان میں یمن میں سکیورٹی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای ملک میں استحکام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
اس سے قبل جمعرات کو سعودی عرب نے یمنی علیحدگی پسندوں پر زور دیا تھا کہ وہ حالیہ دنوں میں قبضے میں لی جانے والی علاقوں کو واپس کریں، جبکہ اس نے حکومتی کیمپ کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔
🔊PR No.3️⃣8️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Pakistan expresses support for efforts for peace and stability in Yemen
🔗⬇️https://t.co/8tA1SRA5mS pic.twitter.com/RTviB9UsMj
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 26, 2025
One Response