یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان اے آئی ویڈیوز سے پیسے کمانا بند - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
اتوار, 7 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان اے آئی ویڈیوز سے پیسے کمانا بند

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
in ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی: ری ایکشن، کمنٹری اور کلپ ویڈیوز اب بھی اہل، مگر غیر اصلی یا AI مواد ناقابل قبول

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری کرتے ہوئے تخلیق کاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ری ایکشن، کمنٹری اور کلپ ویڈیوز اب بھی مونیٹائزیشن کے لیے اہل ہیں بشرط یہ کہ ان میں تخلیقی اور اصل مواد شامل ہو۔

نئی پالیسی کا مقصد غیر معیاری، کم محنت سے تیار کردہ اور مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائے گئے مواد کی روک تھام ہے جو پلیٹ فارم پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ

انسٹا گرام سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ مکمل گائیڈ

ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے ٹاپ 10 ماحولیاتی سائنسدانوں میں شامل

یوٹیوب نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی پالیسیز میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد متعدد تخلیق کاروں میں یہ خدشہ پیدا ہوا تھا کہ کہیں ری ایکشن یا کلپ چینلز کو مونیٹائزیشن سے نہ ہٹا دیا جائے۔ تاہم اب یوٹیوب نے باضابطہ طور پر گائیڈ لائنز کو واضح کردیا، جن کے مطابق ری ایکشن ویڈیوز متاثر نہیں ہوں گے۔

’ریپیٹیٹیو کنٹینٹ‘ کی جگہ ’ان آتھینٹک کنٹینٹ‘ کا لفظ

پہلے ”Repetitious Content“ یعنی بار بار دہرائے جانے والے مواد کی اصطلاح کو اب ”Inauthentic Content“ یعنی غیر اصل مواد سے بدل دیا گیا ہے تاکہ یوٹیوب کے معیاری اور تخلیقی مواد کے عزم کو بہتر طریقے سے بیان کیا جا سکے۔

یوٹیوب کے ہیلپ پیج پر جاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کا مواد پہلے ہی سے ہماری پالیسیز کے تحت مونیٹائزیشن کے لیے نااہل ہے، ہم صرف اصل اور مستند مواد پر تخلیق کاروں کو انعام دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ری یوزڈ کنٹینٹ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جس میں کمنٹری، کلپس، کمپائلیشنز اور ری ایکشن ویڈیوز شامل ہیں۔

غیر اصلی (Inauthentic) مواد کیا ہے؟

یوٹیوب نے اب واضح مثالیں دی ہیں کہ کون سا مواد ’غیر اصلی‘ تصور ہوگا اور مونیٹائزیشن کے قابل نہیں ہوگا۔

صرف ویب سائٹس یا نیوز فیڈز کا متن پڑھنے والی ویڈیوز۔

سلائیڈ شوز یا سکرولنگ ٹیکسٹ جن میں کوئی اضافی کمنٹری، بیانیہ یا تعلیمی پہلو نہ ہو۔

ایسے ویڈیوز جو مشینی انداز میں تیار کیے گئے ہوں اور جن میں تخلیق کار کی ذاتی شمولیت نظر نہ آئے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اے آئی سے بنائے گئے ایسے مواد کو کم کرنے کے لیے ہیں جو انسانوں کے تیار کردہ ویڈیوز کی نقل کرتا ہے مگر اس میں اصل تخلیقی عنصر موجود نہیں ہوتا۔

یوٹیوب نے خبردار بھی کیا کہ ایسے مواد کو پوسٹ نہ کیا جائے جو پہلے ہی بڑے پیمانے پر شیئر ہو چکا ہو یا جو بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ اپلوڈ کیا گیا ہو۔

Tags: AI موادinauthentic contentYouTube Guidelinesتخلیقی موادری ایکشن ویڈیوزکلپ چینلزکمنٹری ویڈیوزیوٹیوب اپ ڈیٹسیوٹیوب پالیسی 2025یوٹیوب مونیٹائزیشن
Previous Post

روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی کی پرواہ نہیں کرتا: سینئر روسی عہدیدار

Next Post

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگلے ماہ اگست سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ
ٹیکنالوجی

وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 6, 2025
انسٹا گرام سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں – مکمل گائیڈ
ٹیکنالوجی

انسٹا گرام سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ مکمل گائیڈ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 5, 2025
ڈاکٹر عابد رضا
تعلیم

ڈاکٹر عابد رضا پاکستان کے ٹاپ 10 ماحولیاتی سائنسدانوں میں شامل

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
آئی فون 17 پرو میکس کیمرہ فیچرز
ٹیکنالوجی

آئی فون 17 پرو میکس: ڈیزائن اور نئی لیکس نے سب کو حیران کردیا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
چیٹ جی پی ٹی خرابی
ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی خرابی: بھارت اور امریکہ میں سب سے زیادہ اثرات

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
ٹک ٹاک میسجنگ فیچرز کے ساتھ آڈیو نوٹس اور گروپ چیٹس کا نیا تجربہ
ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک میسجنگ فیچرز: واٹس ایپ کے لیے نیا اور بڑا چیلنج

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
نیوکلیئر توانائی سے بجلی کی پیداوار
ٹیکنالوجی

نیوکلیئر توانائی سے بجلی کی پیداوار نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنایا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 1, 2025
Next Post
کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں دوبارہ متعارف، خواتین کے لیے پنک اسکوٹی کا اعلان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگلے ماہ اگست سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں

    سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    628 shares
    Share 251 Tweet 157
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    924 shares
    Share 370 Tweet 231
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    599 shares
    Share 240 Tweet 150
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    597 shares
    Share 239 Tweet 149
  • پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں آگ لگ گئی – 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک مہنگا

    646 shares
    Share 258 Tweet 162
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar