وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات — علاقائی و عالمی امور پر گفتگو
ریاض (رئیس الاخبار) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں علاقائی، عالمی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم شخصیات کی شرکت
پرائم منسٹر آفس کے مطابق شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان شریک ہوئے۔
شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، تجارتی شراکت داری، توانائی کے منصوبوں اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم کا ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال
وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض پہنچے، جہاں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استقبال کرنے والوں میں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق شامل تھے۔
فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت
وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں سالانہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ عالمی سطح کی سرمایہ کاری کانفرنس ہے، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور کاروباری شخصیات شریک ہیں۔
کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، عالمی جدت، اور جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔
سعودی قیادت سے مزید ملاقاتیں متوقع
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت کے دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں
تجارت
سرمایہ کاری
توانائی
افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون
اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
وزیراعظم عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے سرمایہ کاری کے مواقع، معاشی اصلاحات، اور پائیدار ترقی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
سیاسی و اقتصادی ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات(shahbaz sharif meeting with mbs) پاک-سعودی تعلقات کے نئے دور اور اقتصادی سفارتکاری کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی.
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف… pic.twitter.com/tXhziKdECJ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 27, 2025











Comments 1