اسحاق ڈار کی کرغز ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستان اور کرغزستان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں وہ دو روزہ سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر اہم تبادلہ خیال متوقع ہے۔
کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی گراوٹ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو گئی۔
پاکستان اور عمان تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر متفق

منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر پاکستان اور عمان نے تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ سطح کے روابط اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ علاقائی امن اور سفارتی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور کینیڈا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر متفق، اہم معاہدوں میں پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا نے تجارت، سرمایہ کاری، صاف توانائی، زراعت، جدید ٹیکنالوجی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
صدر آصف علی زرداری آج کرغزستان روانہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اہم ملاقاتیں ہوں گی

صدر آصف علی زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 21 برس بعد کسی پاکستانی صدر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جس میں کرغز قیادت سے اہم ملاقاتیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات متوقع ہیں۔
شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کا پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم، 5 ارب ڈالر تجارتی ہدف پر اتفاق

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے، سرمایہ کاری میں اضافے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں اور صنعتی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں توانائی، آئی ٹی، انفرا اسٹرکچر، زراعت اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کی بڑی کمی، خریداروں کیلئے خوشخبری

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے کم ہوگئی جبکہ چاندی بھی سستی ہوگئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔