جنگ مسلط کی گئی تو وہی جواب دیں گے جو مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سےغیر رسمی گفتگو، گزشتہ پاک بھارت جھڑپ میں اللہ نے پاکستان کو عزت اور فتح دی
اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔
ایوانِ صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کی تقریب میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ:
"مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی گئی مٹی بھی میزائل بن جاتی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور قوم کی طرف سے دیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان امن پسند لیکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سےغیر رسمی گفتگو میں کہا کہ:
بھارت کے ساتھ گزشتہ جھڑپ میں اللہ نے پاکستان کو عزت اور فتح دی
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے
تاہم جارحیت کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیابی اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی، اور قوم کو چاہیے کہ ہمیشہ اللہ کی نصرت پر یقین رکھے۔
قرآنی حوالہ اور غزوہ احد کا ذکر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سےغیر رسمی گفتگو میں انہوں نے غزوہ احد اور اس سے جڑی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اللہ پر بھروسہ کرنے والی قومیں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔
Islamabad : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and His Majesty King Abdullah II Ibn Al Hussein, King of the Hashemite Kingdom of Jordan in a delegation level talks. pic.twitter.com/eKBlCxoUuI
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 15, 2025










