راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے سمر انٹرن شپ 2025 کا شاندار آغاز ہو چکا ہے، جس میں ملک بھر کے 33 شہروں سے 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6,500 سے زائد طلباء شریک ہیں۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی اور ہمہ گیر انٹرن شپ تصور کی جا رہی ہے۔
انٹرن شپ کے دوران طلباء کو علمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قیادت، حب الوطنی اور پروفیشنل اسکلز پر بھرپور تربیت دی جا رہی ہے۔ نوجوان نسل کا جوش و خروش دیدنی ہے، اور ہر طالبعلم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے پُرعزم ہے۔
طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم سب مل کر ملک کی ترقی و خدمت کے لیے تیار ہیں۔
پروگرام کے دوران پاکستان کی نامور اور تجربہ کار شخصیات مختلف موضوعات پر طلبہ کی رہنمائی کریں گی، جبکہ انٹرن شپ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو نئی سوچ، مؤثر وژن اور عملی بصیرت فراہم کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ اقدام نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔