مولانا فضل الرحمٰن نے فرخ خان کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے اعلان پر کہا کہ فرخ کھوکھرکی رفقا سمیت جےیوآئی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتےہیں۔
اسلام آباد میں فرخ کھوکھر کی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی عوام کو حقوق دلانے کی جد و جہد کرنا جانتی ہے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ فرخ کھوکھرکی رفقا سمیت جےیوآئی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتےہیں،فرخ کھوکھرکی شمولیت سے جے یو آئی کو طاقت ملی ہے۔
اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عوام کو حقوق دیں ورنہ ہم عوام کو حقوق دلائیں، ہمیں ملک وقوم کو حقیقی ترقی دلانی ہے۔