برمنگھم: ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز 2025 میں آج کا سب سے متوقع اور ہائی وولٹیج میچ — پاکستان بمقابلہ بھارت — سیاسی کشیدگی اور بھارتی دباؤ کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وہ میچ کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور جن شائقین نے میچ کے ٹکٹس خریدے تھے، ان کو پوری رقم کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون اور ہربھجن سنگھ نے مبینہ طور پر میچ کھیلنے سے انکار کیا، خاص طور پر شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کیا گیا۔ بھارتی میڈیا میں بھی میچ کے خلاف ماحول گرم رہا جس کی وجہ سے دباؤ بڑھتا گیا، اور منتظمین کو میچ منسوخی کا فیصلہ کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اس ایونٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔ تاہم آج کا میچ شائقین کرکٹ کے لیے مایوسی کا سبب بن گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے باقی میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
Comments 2