اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مل اسٹون اسکول پر طیارہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں خصوصاً معصوم بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔