100,000 روپے کی مدد صرف نئی الیکٹرک بائیک خریدنے پر! پنجاب حکومت کی شاندار اسکیم شروع
لاہور: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور عوام کو صاف ستھری ٹرانسپورٹ کی طرف لانے کے لیے ایک شاندار پروگرام شروع کر دیا ہے۔
اب اگر آپ نئی الیکٹرک بائیک خریدتے ہیں، تو آپ کو 100,000 روپے تک کا گرین کریڈٹ مل سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوانہ انجم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام میں 35 ایسے اقدامات شامل ہیں جن کے ذریعے عام شہری گرین کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں، یعنی ایسے اقدامات جس سے کاربن کے اخراج میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی معاہدوں کے تحت پاکستان کو 2023 تک 30 فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے اور ان اہداف کے حصول کے لیے پیٹرول موٹرسائیکل چلانے والوں کو یہ آفر دی جا رہی ہے کہ اگر وہ پیٹرول کے بجائے الیکٹرک موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں تو انہیں ایک لاکھ روپے انعام کے طور پر مل سکتے ہیں۔
کون اہل ہے؟
پروگرام کی سربراہ رضوانہ انجم نے بتایا کہ ایسے شہری جو دسمبر 2024 کے بعد نئی الیکٹرک بائیک خرید چکے ہیں، وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔
کون سی معلومات دینی ہوں گی؟
بائیک کی خریداری کی تاریخ
کمپنی اور ماڈل کا نام
رجسٹریشن نمبر
چیسز نمبر
رجسٹریشن بُک کی تصویر
پیسے کیسے ملیں گے؟
جب آپ اپنی درخواست جمع کروائیں گے، تو حکومت کا نمائندہ آپ کی تصدیق کے لیے خود آئے گا۔
تصدیق ہونے کے بعد آپ کو پہلی قسط میں 50,000 روپے ملیں گے۔
باقی 50,000 روپے کیسے ملیں گے؟
آپ کو اپنی بائیک کو ایک موبائل ایپ (Green Credit App) سے جوڑنا ہوگا۔
اگلے 6 ماہ میں 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کریں، تو باقی 50,000 روپے بھی آپ کو مل جائیں گے۔
اہم نکات:
اسکیم صرف نئی الیکٹرک بائیکس کے لیے ہے۔
پرانی یا تبدیل شدہ بائیکس اس اسکیم کا حصہ نہیں۔
حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک پنجاب کی 30% ٹرانسپورٹ الیکٹرک ہو۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں
ای پی اے حکام کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ پرانی موٹرسائیکل کا انجن اتروا کر موٹر اور بیٹری لگوانے پر رقم ملے گی بلکہ اس پروگرام کے تحت عام بائیک چلانے والوں کو نئی الیکٹرک بائیک پہلے خود خریدنا ہوگی اور اسے گرین کریڈٹ پروگرام سے رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔