اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخواہ، کشمیر، جنوبی بلو چستان اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہےجبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ با رش پنجاب (قصور )71اور لاہور (ایئرپورٹ میں 55) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،دالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر سفر سے پہلے موسم کی صورت حال معلوم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔