کابل دھماکہ: افغان انٹیلی جنس سربراہ مولانا عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان ہلاک

افغان انٹیلی جنس سربراہ عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان ہلاک
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

کابل دھماکہ: افغان انٹیلی جنس سربراہ مولانا عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان ہلاک، اس موقع پر ان کا بیٹا بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گی

افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے ایک قریبی معاون کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت کابل کے علاقے بوٹخاک میں پیش آیا۔

مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے، جو عبد الحق واثق کے معاون کے طور پر کام کر رہے تھے۔

سراج الدین حقانی کا پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام، مذاکرات کے دروازے کھلے
افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا مفاہمتی بیان

رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز مولوی نعمان کے گھر کے اندر زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی دھماکے کی اصل نوعیت یا وجوہات کی تصدیق ہو سکی ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ طالبان حکام کی خاموشی کے باعث کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]