اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران ان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 22 جولائی تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ علی امین کے وکیل نے سینیٹ انتخابات میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ بیان 342 کے لیے پہلے بھی تاریخ دی گئی تھی، اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ نہ کروایا گیا تو قانونی حق ختم کر دیا جائے گا۔









