فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ وانا، افغان طالبان کو دوٹوک پیغام، دہشتگردوں کی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ

فیلڈ مارشلعاصم منیر کا دورہ وانا میں فوجی افسران سے ملاقات کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ وانا، افغان طالبان کو دوٹوک پیغام، دہشتگردوں کی حمایت ترک کرنے کا مطالبہ،وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

پاک فوج کے سربراہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے افغان طالبان رجیم کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ خطے میں امن چاہتے ہیں تو دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وانا کا دورہ کیا۔

دعاصم منیر کا دورہ وانا کے دوران فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسلام آباد میں
وزیر خارجہ اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

آرمی چیف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کے امن اور استحکام کی بنیاد ہیں اور ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

عاصم منیر کا دورہ وانا کے موقع پر انہیں سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں جاری فوجی کارروائیوں اور پاکستان-افغانستان سرحد پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سپہ سالار نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی مکمل حمایت ترک کریں۔

عاصم منیر کا دورہ وانا کے اختتام پر آرمی چیف نے سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری اور ہم آہنگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]