یو اے ای کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات میں گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات میں گفتگو، یو اے ای کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے

چیف آف ڈیفنس فورسز، سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب عمارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔

یو اے ای کا پاکستان کے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا اعلان
یو اے ای کا پاکستان کے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا اعلان

پاک فوج کا شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔

عاصم منیر کی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران باہمی تعاون، خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مستقل حمایت پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔

انہوں نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تزویراتی شراکت داری کو اجاگر کیا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]