• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 27 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل کا حکم دینے والا سردار 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
in تازه ترین
سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے

ڈگاری قتل کیس: قبائلی سردار شیر باز ستکزئی کو عدالت میں پیشی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

🔹 بلوچستان: جوڑے کے قتل کا حکم دینے والا سردار شیر باز ستکزئی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کوئٹہ:
ڈگاری میں کاروکاری کے الزام میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کے کیس میں نامزد قبائلی سردار شیر باز ستکزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج محمد مبین کی عدالت میں ہوئی، جس میں ملزم سردار شیر باز ستکزئی کو پیش کیا گیا۔ ایس سی آئی ڈبلیو نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب: پاکستان کی امن و مذاکرات کی پیشکش

‫ 28 ستمبر کوایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاک بھارت فائنل ہونے جا رہا ہے‬

یاد رہے کہ 19 جولائی کو بلوچستان کے نواحی علاقے ڈگاری میں بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کو کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ دردناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ دونوں کو کھلے میدان میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولین میاں بیوی تھے اور ڈیڑھ سال سے روپوش تھے۔ انہیں مبینہ طور پر جرگے کے ذریعے بلایا گیا، قتل کا فیصلہ سنایا گیا اور بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

واقعے کا نوٹس وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے لیا، جس کے بعد پولیس متحرک ہوئی۔ مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج ہوا اور پولیس نے سردار شیر باز ستکزئی، ان کے چار بھائیوں، دو محافظوں اور دیگر ملزمان سمیت مرکزی کردار بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔

مدعی کے مطابق، قتل کی سازش اور عمل میں مبینہ طور پر 25 سے زائد افراد ملوث تھے جن میں شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان، جان محمد اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

Tags: احسان اللہ سمالانیانسداد دہشت گردیبانو ستکزئیبلوچستانجرگہڈگاریسردار شیر باز ستکزئیسرفراز بگٹیقتلکاروکاریکوئٹہ
Previous Post

لیونل میسی 2026 فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے، اے ایف اے کی تصدیق

Next Post

وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق ہوشربا انکشاف

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس:سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ
تازه ترین

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی
پاکستان

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب: پاکستان کی امن و مذاکرات کی پیشکش

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم
تازه ترین

‫ 28 ستمبر کوایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاک بھارت فائنل ہونے جا رہا ہے‬

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی
پاکستان

گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ فائرنگ سے 5 افراد زخمی، تحقیقات جاری

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
صائم ایوب کا ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر کر دیا
تازه ترین

صائم ایوب کا ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر ، سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید، 10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان
تازه ترین

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید :بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا،10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان،

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
غزہ جانے والے امدادی فوٹیلا پر حملہ، اٹلی اور اسپین کے حفاظتی بحری جہاز روانہ
انٹر نیشنل

غزہ جانے والے امدادی فوٹیلا پر حملہ، اٹلی اور اسپین کے حفاظتی بحری جہاز روانہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
Next Post
مطالعے کے مطابق وزن کم کرنے والی ادویات اوزیمپک اور ویگووی کے اثرات ادویات بند ہونے پر ختم ہو سکتے ہیں

وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق ہوشربا انکشاف

Comments 1

  1. پنگ بیک: محمد طاہر آئی جی بلوچستان پولیس تعینات، نوٹیفکیشن جاری
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1225 shares
    Share 490 Tweet 306
  • سونے کی قیمت آج: فی تولہ 200 روپے کمی – تازہ ترین ریٹ 2025

    882 shares
    Share 353 Tweet 221
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    631 shares
    Share 252 Tweet 158
  • ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    694 shares
    Share 278 Tweet 174
  • ایشیا کپ سپر فور: بھارت اور سری لنکا کا دبئی میں بڑا مقابلہ

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar