کوئٹہ تیزاب گردی کیس: لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کراچی منتقل، علاج جاری

کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ٹرینی سرجن ماہ نور ناصر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے
وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب، پاکستان کا دشمن اب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا

وزیراعظم شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دشمن اب بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور فتح میزائلوں نے دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھایا۔
بلوچستان دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 58 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔ کارروائیوں میں 58 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان شہید ہو گئے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دو کامیاب آپریشنز میں 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد کر لی۔ کارروائی انٹیلی جنس بیورو اور دیگر اداروں کے تعاون سے کی گئی۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 23 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں و اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا، جس میں مہنگی گاڑیاں، چھالیہ، سولر بیٹریاں اور چاندی شامل ہے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے سریاب روڈ پر خفیہ کارروائی کے دوران 15 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں، ایف بی آر کا اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعادہ۔
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 25 کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر قلات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی چھالیہ اور کپڑا ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے کی گئی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹر کرم الٰہی کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے، جبکہ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان ریلوے ٹرین شیڈول لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کی تازہ روانگی

پاکستان ریلوے ٹرین شیڈول جاری، لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے لیے روانگی اور تاخیر کے اوقات جانیں۔
کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی ہے، طلبا اور آن لائن صارفین شدید متاثر ہوں گے
بلوچستان آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت، خواتین کے بھیس میں 4 گرفتار

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد مارے گئے اور 4 گرفتار ہوئے۔ بلوچستان آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔