کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی، 23 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں و اسمگل شدہ سامان ضبط
کوئٹہ : کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اپنے دائرہ اختیار میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ (NCP) گاڑیاں اور مختلف اقسام کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں ٹویوٹا مارک ایکس، ہونڈا اکارڈ، ڈمپر ٹرک، باؤزرز اور ٹریلرز شامل ہیں، جبکہ اسمگل شدہ سامان میں چھالیہ، ٹائرز، چائنیز سالٹ، سولر بیٹریاں اور چاندی شامل ہے۔ ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کی عارضی سی آئی ایف مالیت 23 کروڑ 50 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی بڑی کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں، جن کا مقصد اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کسٹمز کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت سرحدی نگرانی کو مؤثر بنا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ان کامیاب کارروائیوں میں بلوچستان میں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت تعاون اور باہمی ہم آہنگی نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا سکا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے بیان میں اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف سخت انفورسمنٹ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی کاروبار کے تحفظ اور قومی معاشی مفادات کے دفاع کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
#CustomsEnforcement Quetta in coordination with #LEAs has seized #NCPVehicles & contraband goods worth Rs. 235 million during multiple intelligence-based operations in its jurisdiction.1/2 #Pak_Customs@IRSPakistan @RadioPakistan @appcsocialmedia pic.twitter.com/KWP2aU9tXU
— FBR (@FBRSpokesperson) January 25, 2026
One Response