بریکنگ نیوز

امریکی کانگریس رپورٹ میں پاکستان کی بھارت پر فوجی برتری کا انکشاف

امریکی کانگریس رپورٹ : مئی 2025 کی جھڑپ میں پاکستان نے بھارت پر ’فوجی برتری‘ حاصل کی

امریکی کانگریس میں پیش کی گئی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ جھڑپ میں پاکستان نے واضح فوجی برتری حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے مار گرائے جبکہ چین کے جدید ہتھیار اس لڑائی میں نمایاں رہے۔ رپورٹ میں پاکستان اور چین کے بڑھتے فوجی تعاون، جدید نظام کے استعمال، دفاعی بجٹ میں اضافے اور بھارت کے الزامات کا تفصیلی جائزہ بھی شامل ہے۔ جھڑپ مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد شروع ہوئی اور امریکی مداخلت سے 10 مئی کو جنگ بندی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم آفس میں موسمیاتی تبدیلی پراعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

وزیراعظم آفس میں موسمیاتی تبدیلی پراعلیٰ سطحی اجلاس ،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مربوط قومی حکمتِ عملی ناگزیر

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے دوران ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے ہنگامی تیاری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔

kpk سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارت کی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ باجوڑ میں کارروائی کے دوران گروہ کے اہم سرغنہ سجاد عرف ابوذر سمیت 11 دہشتگرد مارے گئے، جب کہ بنوں میں مزید 12 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بنوں میں ایک دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے خود ہلاک ہو گیا، جو تنظیم کی مایوسی اور کم ہوتی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب

آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ لے کر نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ قرارداد کے خلاف صرف دو ووٹ ڈالے گئے جبکہ سیاسی جوڑ توڑ اور فارورڈ بلاک کی شمولیت نے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط بنادی۔

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی فورمز پر مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں غزہ صورتحال، خطے کی سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے اسلام آباد پہنچ گئے

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر اہم مذاکرات ہوں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ،جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی استعفیٰ ارسال کیا اسلام آباد (رئیس الاخبار) — صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]