پاکستان

نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ مین ہول گر گیا ہجوم کا پولیس اور میڈیا پر پتھراؤ

کراچی نیپا چورنگی میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، شہریوں کا شدید احتجاج اور پتھراؤ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ گھنٹوں گزرنے کے باوجود تاحال لاپتا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ بند کردی اور پولیس و میڈیا پر پتھراؤ کیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بھاری مشینری کے ساتھ پانچ مقامات کی کھدائی کی گئی لیکن بچے کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ واقعے پر سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری تربیت، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور بدلتی علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری ہوگا خواجہ آصف

سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری ہوگا، غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا اور اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں گمراہ کن ہیں اور نوٹیفکیشن وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد جاری ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب الزامات مسترد

الیکشن کمیشن کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق تمام الزامات مسترد

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب سے متعلق لگائے گئے تمام الزامات کو الیکشن کمیشن نے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل کو تنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخصوص حلقے الیکشن ہارنے کے بعد بے بنیاد اعتراضات اٹھا رہے ہیں، جبکہ ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات قانون کے مطابق کیے گئے تھے۔

اسحاق ڈار کی مصری وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان، مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا:اسحاق ڈار کی مصری وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد میں اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرنے کا اعلان کیا۔

سی ڈی ایف تقرری کے نوٹیفکیشن میں تاخیر , 29 نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد سولات

پاکستان میں سی ڈی ایف تقرری کے نوٹیفکیشن میں تاخیر اور 29 نومبر کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد آئینی سوالات

پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری کا نوٹیفکیشن 29 نومبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود جاری نہیں ہوا جس سے آئینی پیچیدگیوں، فوجی ڈھانچے کی نئی تشکیل اور آرمی چیف کی مدتِ ملازمت کے آغاز کی تاریخ سے متعلق اہم سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم میں 3 مرلہ پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب

اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل

پنجاب حکومت کی ”اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت 3 مرلہ رہائشی پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل کرلی گئی جس میں 19 اضلاع کے 2 ہزار مستحق شہریوں کو پلاٹ مل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پلاٹ مالکان کو گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک قرض آسان اقساط میں دیا جائے گا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]