چین بزرگ سبسڈی پروگرام کا آغاز، معذور شہریوں کو ماہانہ ووچرز

چین بزرگ سبسڈی پروگرام برائے معذور شہری
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

چین نے معذور اور خود کفالت سے محروم بزرگ شہریوں کے لیے سبسڈی پروگرام متعارف کرا دیا

چین نے معذور اور خود کفالت سے محروم بزرگ شہریوں کے لیے ملک گیر سطح پر ایک اہم سبسڈی پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ضعیف العمر افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

چینی وزارتِ شہری امور اور وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ پروگرام یکم جنوری سے نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کے تحت اہل بزرگ شہریوں کو ماہانہ بنیادوں پر الیکٹرانک ووچرز فراہم کیے جائیں گے۔ یہ ووچرز براہِ راست مستحق افراد کو دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات پوری کر سکیں۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت بزرگ شہریوں کو ماہانہ 800 یوآن تک کے الیکٹرانک ووچرز دیے جائیں گے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 114 امریکی ڈالر کے برابر ہیں۔ ان ووچرز کو کھانے پینے، نہانے، گھریلو معاونت، طبی امداد، بحالی خدمات، ہنگامی سہولیات اور دن کے اوقات میں دیکھ بھال جیسی مختلف خدمات کے حصول کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسے بزرگ شہریوں کو سہارا فراہم کرنا ہے جو معذوری، بیماری یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنی دیکھ بھال خود کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ پروگرام نہ صرف سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنائے گا بلکہ بزرگوں کے لیے باوقار اور محفوظ زندگی کو بھی یقینی بنانے میں مدد دے گا۔

ماہرین کے مطابق چین میں بڑھتی ہوئی بزرگ آبادی کے پیش نظر یہ پروگرام ایک اہم سماجی اصلاح قرار دیا جا رہا ہے، جو دیگر ممالک کے لیے بھی فلاحی نظام کی ایک مثال بن سکتا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]