9 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان، بروز جمعہ، کراچی میں پارٹی کے تمام دوستوں اور کارکنان سے ملاقاتیں ہوں گی
پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 9 جنوری کو کراچی اور سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ مکمل کیا تھا اور اب وہ کراچی و سندھ کا رخ کرنے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام لے کر کراچی اور سندھ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا،
"کراچی، سندھ تیار ہو؟ 9 جنوری بروز جمعہ ان شاء اللہ عمران خان صاحب کا پیغام لے کر ہم آ رہے ہیں۔”
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید بتایا کہ 9 جنوری، بروز جمعہ، کراچی میں پارٹی کے تمام دوستوں اور کارکنان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مزید کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کا کراچی و سندھ کے دورے کا مقصد پارٹی رابطوں کو مضبوط بنانا اور تنظیمی امور پر مشاورت کرنا ہے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی و سندھ کے دورے پاکستان تحریک انصاف کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے، جس میں سندھ کی قیادت اور کارکنان سے ملاقاتیں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔
۹ جنوری بروز جمعہ!!!
کراچی، سندھ تیار ہو؟
انشاءاللہ عمران خان صاحب کا پیغام لے کر ہم آرہے ہیں۔ تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی۔ انشاءاللہ
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) January 1, 2026