اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی ہوتی رہی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت مختلف قوانین پر کام کے دوران اسد قیصر کے گھر آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں مشاورت اور قانون سازی کی جاتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے یہ حقیقت بیان کر رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اسپتال منتقلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
جے یو آئی خواتین نشست پر الیکشن کمیشن فیصلہ، صدف احسان کی رکنیت برقرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف) کی خواتین کی مخصوص نشست کے معاملے پر حتمی فیصلہ سناتے ہوئے حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد صدف احسان کی قومی اسمبلی کی رکنیت برقرار رہے گی۔
اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، اہلِ خانہ اور رہنما واپس

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آنے والے رہنما اور اہلِ خانہ کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان نے تین گھنٹے دھرنا دیا مگر ملاقات نہ ہو سکی۔
اسد قیصر کا نئے، فری اینڈ فیئر انتخابات کا مطالبہ، ملک میں جمہوریت موجود نہیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک میں نئے، فری اینڈ فیئر انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت موجود نہیں، خارجہ پالیسی اور داخلی فیصلوں میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔
اٹھارویں ترمیم میں اتفاقِ رائے سے بہتری کی گنجائش موجود ہے، مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی اور اسی اتفاق سے اس میں اصلاحات ممکن ہیں۔ گل پلازہ آتشزدگی، پی ٹی آئی ملاقاتوں اور ضلعی حکومتوں سے متعلق اہم بیانات۔
9 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 9 جنوری کو کراچی اور سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق وہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام لے کر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کو پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
عمران خان اور بشریٰ کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔ وکیل خالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک جرم میں متعدد بار سزا نہیں دی جا سکتی اور کیس سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔
جنوری میں عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان،والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھنے کا الزام

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دینے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد کو جیل میں غیر انسانی حالات میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے۔ اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے جیل میں سہولیات کی کمی، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور شدید ذہنی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔
دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد نواز شریف کا خطاب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔ مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کو اخلاقی و معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔