خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک اہم سیاسی بیان میں سینیٹ انتخابات میں ہونے والی ممکنہ خرید و فروخت کو "ڈونکی ٹریڈنگ” قرار دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہارس ٹریڈنگ کہنا مناسب نہیں کیونکہ گھوڑا ایک قابل عزت جانور ہے، میں خود گھوڑوں کا شوقین ہوں، البتہ گدھا بھی خدمت گزار جانور ہے، مگر سیاسی پس منظر میں خریدوفروخت کو ڈونکی ٹریڈنگ ہی کہا جائے گا۔”
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا رہے ہیں، اور ناراض امیدواروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے صرف سینیٹ انتخابات تک اتحاد کیا گیا ہے، جس کے لیے پہلے 8-3 کا فارمولہ طے ہوا تھا، مگر اب 6 نشستیں حکومت اور 5 اپوزیشن کو ملیں گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار شفاف فیصلہ ہورہا ہے، جو بانی تحریک انصاف کے وژن کا حصہ ہے۔